پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد کی سطح پر آگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 258 روپے کم ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 672 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 122 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 802 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 308 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس عالمی مارکیٹ میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے باعث مقامی اور عالمی مارکیٹ کے نرخوں میں مختلف سمت نظر آ رہی ہے۔









