ایکس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری! 10 سال بعد ایسا فیچر آگیا جس سے پوسٹ کرنے کا انداز بدل جائے گا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ اب صارفین ایک ہی پوسٹ میں پہلے کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر سکیں گے۔ یہ تبدیلی تقریباً 10 سال بعد کی گئی ہے، جس سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو جائے گا۔ ایکس پر اب تک صارفین ایک پوسٹ میں زیادہ سے زیادہ 4 تصاویر یا ویڈیوز شامل کر سکتے تھے، لیک...









