28 September 2026 09:30
اگر آپ یہ خبر سننا چاہتے ہیں تو پلے کا بٹن دبائیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 800 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 800 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 973 روپے کم ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کا ہوگیا۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 325 روپے سستی ہوگئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار 578 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بازار میں سونا 128 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی بیشی عالمی مارکیٹ کے نرخ، امریکی ڈالر کی قدر، عالمی معاشی حالات اور مختلف خطوں میں جاری جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔