فرانسیسی صدارتی محل میں اچانک ایسا کیا ہوا کہ تقریب میں ہلچل مچ گئی؟

پیرس میں غیر ملکی صدر کے استقبال کے دوران حیران کن واقعہ پیش آیا، گارڈ آف آنر میں شامل ایک اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع صدارتی محل ایلیزے پیلس میں ایک اہم سرکاری تقریب کے دوران غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جس نے وہاں موجود افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے ایلیزے پیلس پہنچے تھے۔ اس موقع پر مہمان صدر کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا تھا۔
استقبالیہ تقریب جاری تھی کہ اسی دوران اعزازی گارڈ میں شامل ایک اہلکار اچانک اپنی جگہ پر بے ہوش ہوگیا اور زمین پر گر پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان صدر کے اعزاز میں سرکاری استقبال کی کارروائی جاری تھی۔
اہلکار کے اچانک گرنے سے تقریب میں ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اہلکار کے بے ہوش ہونے کی اصل وجہ کیا تھی۔
تاحال اہلکار کی طبی حالت اور بے ہوشی کی وجہ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
واضح رہے کہ سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے پیرس پہنچے تھے، جہاں ان کے استقبال کے موقع پر یہ غیر متوقع واقعہ پیش آیا۔









